گیس سلنڈر رکھنے سے دھماکہ، 1شخص جاں بحق، 3زخمی 

گیس سلنڈر رکھنے سے دھماکہ، 1شخص جاں بحق، 3زخمی 

  

        پشاور (کرائم رپورٹر)  پشاور کے علا قے کو ہا ٹ روڈ رنگ روڈ کے قریب گاڑی میں سی این جی بھر نے کیدوران سلنڈر زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیو ں میں ایک کی حالت نا زک ہے دھما کہ سے سی این جی پمپ میں مو جو د گاڑیو ں کو بھی جزوی نقصا ن پہنچا پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کو ہاٹ روڈ پر واقع سی این جی پمپ میں کرو گاڑی سی این جی بھر نے کیلئے داخل ہو ئی جیسے ہی سی این جی بھر نے لگی تو سلنڈر زو ردار دھما کہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سی این جی پمپ کے ملا زم سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جہاں پر یا سین خان زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ عبدالرحما ن، حمزہ اللہ اور عا قب تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جن میں ایک زخمی کی حالت با زک ہے گیس سلنڈر دھما کہ اس قدر زور دار تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنا ئی دی گئی اور قریبی کھڑی گاڑیو ں اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج لیکر تحقیقا ت کا دا ئر ہ سیع کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -