سکھر، اساتذہ بھرتی کا ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا مظاہرہ

سکھر، اساتذہ بھرتی کا ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا مظاہرہ

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اساتذہ بھرتی کا ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ،نعریبازی،آفر آرڈر جاری کئے جائیں،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت سندہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آئی بی اے یونیورسٹی کے زیر اہتمام پی ایس ٹی،جے ای ایس ٹی امتحانات دینے والے امیدواروں کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت ندیم مہر،محمد آصف علی،غلام مجتبی،بلاول ڈریھو،شعیب و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ امیدواروں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کیلئے امتحان دیا تھا اور 50 سے 54فیصد پاسنگ مارکس حاصل کئے لیکن ہمیں آئی بی اے انتظامیہ نے جان بوجھ کر فیل کیا اور 30سے 35فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو پاس کیا گیا ہے جو میرٹ کی سرار خلاف ورزی ہے سندھ میں میرٹ کا قتل عام کسی صورت قابل قبول نہیں مظاہرین نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیکر انہیں روزگار فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے میرٹ حق دار امیدواروں کا انکا حق دلائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -