آئس اور دیگر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 

آئس اور دیگر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ شاہ پور پولیس نے دلہ زاک روڈ، پخہ غلام اور متصل علاقوں میں ٹوکن کی شکل میں آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والا شہری بھی شامل ہے جو آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث ہے، گرفتارملزمان مخصوص گاہک سمیت منشیات ڈیلرز کو بھی چرس سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جنہوں  نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور تین سو گرام سے زائد آئس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شاہ پور پولیس نے پخہ غلام، دلہ زاک روڈ، گلوزئی اور ملحقہ علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے دوران ٹوکن کی شکل میں منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں عرفان ولد سرزمین، شاہ محمد ولد گل محمد اور شہر یار ولد سید محمد شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دیگر پشاور کے رہائشی ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور تین سو گرام سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -