غنڈہ گردی کے باعث ٹھکیدار نے ریسکیو کی بلڈنگ پر تعمیراتی کام بند کردیا

غنڈہ گردی کے باعث ٹھکیدار نے ریسکیو کی بلڈنگ پر تعمیراتی کام بند کردیا

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: پولیس غنڈہ گردی کے باعث ٹھکیدار نے ریسکیو 1122 کی بلڈنگ پر تعمیراتی کام بند کردیا، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا میں ٹھکیدار نے پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی بھتہ خوری سے تنگ ہوکر 1122 کی بلڈنگ پر تعمیراتی کام بند کردیا ہے، ٹھکیدار صغیر محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ لدھا کے پولیس اہلکاروں نے 1122 کی زیر تعمیر بلڈنگ سے لاکھوں روپے کا تعمیراتی میٹریل چوری کیا تھا جس کی شکایت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ٹھکیدار صغیر محسود کا کہنا تھا کہ آج تھانہ لدھا کے پولیس اہلکار شمشاد نے 1122 بلڈنگ کے ایک اہلکار رخمت اللہ کو تھانہ لاک اپ میں بند کرکے اس پر بدترین تشدد کی، ٹھکیدار کے مطابق ہمیں تھانہ لدھا پولیس اہلکاروں سے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور عدم تحفظ کے باعث میں نے ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر بلڈنگ پر تعمیراتی کام بند کردیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -