وزیراعظم کے تاریخی جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی: ظاہر شاہ 

وزیراعظم کے تاریخی جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی: ظاہر شاہ 

  

       پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان ظاہر شاہ طورو ایم پی اے نے  اپوزیشن کو کھلا چیلنج دیتے ہوئیکہا ہے کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر وزیر اعظم خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے وزیر اعظم عمران خان آج بھی  وزیر اعظم ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے آنیوالے الیکشن میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوں گے  اور مخالفین وسازشی عناصر دیکھتے رہ جائیں گے اسلام آباد کے تاریخی امر بالمعرف جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے  تحریک انصاف کے  لاکھوں کارکنوں نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیدیا ہیکہ حق اور باطل کی اس جنگ میں ہم اپنے کپتان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے ہر اندرونی اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائیگا عمران خان بکتا ہے نہ ڈرتا ہے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح چوروں کے سامنے کھڑا ہے وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں اسلام فوبیا کا مقدمہ لڑا وزیر اعظم عمران  خان نے  امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا  ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آبادمیں امر بالمعروف جلسے میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا  ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ملک بھر میں  تاریخی جلسوں سیاپوزیشن کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اسلام آباد کے تاریخی امر بالمعروف جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ عوام چوروں لٹیروں و منی لانڈرنگ والوں کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں خیبر پختونخوا سے لاکھوں گاڑیاں اور کارکنان تحریک انصاف نے صوبائی صدر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں شرکت کی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -