ملاکنڈڈویژن ہر قسم کے ٹیکسوں سے مبرا ہے‘ محمد زادہ

ملاکنڈڈویژن ہر قسم کے ٹیکسوں سے مبرا ہے‘ محمد زادہ

  

کبل سوات(تحصیل رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کا کبل پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس۔پریس کانفرنس سے محمد زادہ ثاقب امیدوار کسان کونسلر کانجو 1، قاری محمد یوسف جنرل کونسلر کانجو1، فرہاد علی امیدوارجنرل کونسلر کانجو 2، ضیاء اللہ حیران معاؤن سیکرٹری تحصیل کبل، عبیدالرحمن امیدوار کسان کونسلر کانجو2 کا خطاب۔انہوں نے واضح کیاکہ پریس کانفرنس انتخابات کے حوالے سے ہے جس میں اشفاق احمدایڈوکیٹ امیدوار برائے تحصیل چئیرمین کے کردار پر روشنی ڈالنی ہے۔اشفاق احمد صاحب کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے جن پرمدارس و علماء کے علاوہ عصری علوم کے مکاتب اساتذہ، وکلاء سب کابھی اتفاق ہے۔ان کے اوپر تمام مکاتب کا اتفاق ان کے مثبت کردار کی وجہ سے ہے۔ معاشرے میں عوام اور معاشرے کو ریلیف اور سہولت فراہمی کیلئے ان کا کردار سب پر واضح ہے۔ چونکہ ملاکنڈڈویژن ہر قسم ٹیکسوں سے مبرا ہے لیکن حکومت نے یہاں ٹیکس نفاذ کا اعلان کیا جس کے خلاف انہوں نے ہر فورم پر آواز اٹھاکر عوام کے دل جیت لئے۔ نصرت روڈ کی تعمیر انتہائی سستی و تاخیرکا شکار رہی جس سے گردوغبار، صحت، ہسپتال و ایمرجنسی دیر سے رسائی اور مختلف مسائل نے جنم لیا۔اشفاق احمدایڈوکیٹ نے اپنا بھرپور کردار ادا کرکے نصرت روڈ کی تعمیر کے سلسلے کو تیز کروایا جس سے اہلیان علاقہ کی تمام مسائل سے جان چھوٹ گئی۔  مہنگائی کے خلاف مہنگائی مکاؤ مارچ میں انہوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے۔عوام الناس میں آگہی اجاگر کی ہے اور مارچ میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شمولیت ممکن بنائی ہے۔کانجو میں ٹریفک کی ناگفتہ بہہ صورت حال ہے۔انہوں نے کبل تختہ بند کے مابین رابطہ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر حکومت نے نوٹس لیا اور اس کی تعمیر سے پورا علاقہ اس آفت سے آزاد ہوجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -