شیخ رشید آمروں کی پھینکی ہوئی آلائش ہے، وقار مہدی 

شیخ رشید آمروں کی پھینکی ہوئی آلائش ہے، وقار مہدی 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن، انکوائری اینڈ املیمینٹیشن ٹیم و سیاسی امور اور پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی میدان میں آمروں کی پھینکی ہوئی آلائش ہے۔ شیخ رشید کی پارٹی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی پر اپنے ردعمل میں وقار مہدی نے کہا کہ شیخ رشید کی سوچ اور سیاست دونوں بدبودار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات شیخ رشید جیسی آلائشوں کو سیاسی طور ٹھکانہ لگا چکے، تعفن کا خاتمہ اب چند دنوں کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار جاتا ہوا دیکھ کر شیخ رشید اور اس کے حالیہ آقا پر ہیجان کی کیفیت طاری ہے۔ وقار مہدی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں موجود لاکھوں جیالے، آج مستند لوٹے شیخ رشید کو بھی آخری وارننگ دے رہے ہیں کہ وہ پی پی پی قیادت کے خلاف اپنے منہ کو خود ہی لگام دیں تو بھتر ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -