نوشہرہ کے قصائی برادری نے چھریاں تیز کر دیں 

  نوشہرہ کے قصائی برادری نے چھریاں تیز کر دیں 

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)نوشہرہ میں قصائیوں نے چھریاں تیز کر دی ہڈی والا گوشت 600 روپے کلو بغیر ہڈی والا گوشت سات سو روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے سرکاری نرخ نامے میں گوشت کی قیمت 350 روپے مقرر کی گئی ہے گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر عوام سراپا احتجاج جبکہ چکن فروٹ اور سبزی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کہ مقدس مہینے سے پہلے نوشہرہ میں گوشت  چکن سبزی و فروٹ اور دالوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا عوام کی قوت خرید جواب دے گی نوشہرہ میں قصائیوں نے چھریاں تیز کر دی ہڈی والا گوشت سے 6 سو روپے کلو اور بغیر ہڈی والا سات سو روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامے میں گوشت کی قیمت ساڑھے تین سو روپے کلو مقرر کی گئی نوشہرہ میں گوشت کی قیمتوں کے ساتھ چکن فروٹ سبزیاں اور دالوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -