بلدیاتی انتخابات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا‘ ذرائع

  بلدیاتی انتخابات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا‘ ذرائع

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حاجی حلیم شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات کے مابین معمولات طے ہوگئے، بلدیاتی انتخابات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، زرائع تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حاجی حلیم شاہ، پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے ایک رہنما اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے بھائی احمد خان کے باہمی گھٹ جوڑ کے باعث محکمہ بلدیات کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار کے متعلق خبریں قومی میڈیا پر شائع ہونے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سکینڈل میں ملوث اپنے پروٹوکول آفیسر امتیاز سمیت اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان حاجی حلیم شاہ کو انکے عہدوں سے ہٹاکر تبدیل کردیا تھا،  زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں صوبائی وزیر بلدیات کے دست راست رحیم نے صوبائی وزیر بلدیات فیصل آمین گنڈہ پور آور حاجی حلیم شاہ کے مابین معمولات کو 45 لاکھ روپے کے عوض طے کرکے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد حاجی حلیم شاہ کو ایک بار پھر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان کے تعیناتی احکامات جاری کردیئے جائینگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -