چورگروہ سے طلائی زیورات اور لاکھوں نقدی برآمد‘ 2 ملزمان گرفتار
مردان(بیورورپورٹ) شیخ ملتون سرکل پولیس نے چورگروہ سے طلائی زیورات اور لاکھوں نقدی برآمد کرکے2ملزمان کو گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شیخ ملتون کی تعیناتی کے بعد ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ڈی ایس پی شیخ ملتون سبزعلی خان کو ان ٹریس مقدمات کو ٹر یس کرنے کا ٹا سک حوالہ کرکے جس پر ڈی ایس پی شیخ ملتون نے مقدمات کا جا ئزہ لیتے ہوئے نومبر2021ء کو مسمی نو رکلام ولد سید کلام ساکن کوٹ اسما عیل زئی کے گھر سے دو تولہ طلائی زیورات، ایک عدد رائفل، ایک پستول 30 بور اور نقد رقم تین لاکھ روپے کی سر قید گی کی رپورٹ بر خلاف نامعلوم ملزم\ ملزمان درج کی تھی جس پر ڈی ایس پی شیخ ملتون نے فوری طور ایکشن لیتے ہوئے ہمراہ ایس ایچ اوگڑھی کپورہ فواد خان اور تفتیشی افسران نعیم خانI سلیمان خان معہ دیگر ٹیم نے سائنسی خطوط سیکام شروع کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لاکر واردات میں ملوث ملزمان سعود اورعامر ساکنان گڑھی دولت زئی کو گرفتار کرکے جنہوں نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر مال مسروقہ میں 2 تولے طلائی زیورات،ایک پستول 30بور، ایک ایم –پی -5 رائفل بمعہ نقد رقم دو لاکھ بر امد کی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان کو مزیدانٹاروگیٹ کرکے جنھوں نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے نام اگل دئیے ہیں جن میں عطااللہ، عا بد، اور صمد ولد زرتاج ساکنان گڑھی کپورہ شامل ہیں جن کی گرفتاری کی سر توڑ کو شش جا ری ہے۔