ڈیرہ بار انتخابات میں چوہدری عرفان ایڈوکیٹ صدر منتخب

  ڈیرہ بار انتخابات میں چوہدری عرفان ایڈوکیٹ صدر منتخب

  

 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے انتخابات برائے سال 2022-23 میں سابق صدر قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ اور پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ چوہدری محمد عرفان ایڈوکیٹ صدر اور عامر فرید سدوزئی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے سال 2022-23انتخابات کیلئے چوہدری محمد عرفان ایڈوکیٹ(عرف گلی)اور اختر سعید مروت ایڈوکیٹ گروپ میں ون ٹو ون مقابلہ میں چوہدری محمد عرفان ایڈوکیٹ (عرف گلی)گروپ نے میدان مارلیا۔ حتمی نتائج کے مطابق صدارت کی نشست کیلئے سابق صدر قیضار خان میانخیل اور پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ چوہدری محمد عرفان ایڈوکیٹ نے  416ووٹ جبکہ مدمقابل اختر سعید مروت ایڈوکیٹ نے 274ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے سابق صدر قیضار خان میانخیل اور پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ عامر فرید سدوزئی ایڈوکیٹ نے 422جبکہ تنویر حسین مہدی بلوچ ایڈوکیٹ نے 267ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کیلئے شکیل صفدرایڈوکیٹ نے 352جبکہ مدمقابل شکیل پراچہ ایڈوکیٹ نے 320ووٹ حاصل کئے۔ جائنٹ سیکرٹری کی نشست پر محمد عادل ایڈوکیٹ نے 344اور مد مقابل محمد آصف ایڈوکیٹ نے 330ووٹ حاصل کیئے۔ لائبرین کی نشست پر نور الحسن ایڈوکیٹ نے 425مد مقابل محمد ابراہیم ایڈوکیٹ نے 254ووٹ حاصل کئے۔ چیئر مین الیکشن بورڈ ملک ہدایت اللہ اترا ایڈوکیٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے الیکشن 2022-23کیلئے 803ووٹ رجسٹرڈ تھے جن میں سے704 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اس موقع پر کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ اور دیگر نے کامیاب امیدواروں کو ہار پہنائے۔ نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ چوہدری محمد عرفان ایڈوکیٹ کا کہناتھا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -