یوتھ پارلیمنٹ کے تحت یوم پاکستان پر تقریب کا انعقاد
کراچی (سٹاف رپورٹر) یوتھ پارلیمنٹ اور جدید پاکستان تحریک کے تحت یوم پاکستان کے موقع پر جدید پاکستان کانفرنس 4.0کا انعقاد کیا جس کا مقصدآزاد ریاست کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاکستانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار، ایس ایس جی سی کے سی ای او سلمان صدیقی، تابانی گروپ کے سی ای او حمزہ یعقوب تابانی،ڈریم نیکس کے سی ای او سیف اللہ، محمد جبران ناصر، سابق ایم این اے ایم کیوایم ریحان ہاشمی، امتیاز حسین شیخ،سمیر شیخ،، فرحین حسین شیخ، بیرسٹرہالار منظور وسان، چیئرمین آباد محسن شیخانی،ضیا الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حیدرسمیت دیگر نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، تقریب کا اہتمام سلام اسٹیٹ اینڈ بلڈرز اور ڈریم نیکس کے اشتراک سے کیا گیا تھاجس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے فاونڈر چیئرمین رضوان جعفر نے بھی خطاب کیا اور جدید پاکستان تحریک کے اغراض و مقاصد سے شرکا کو آگاہ کیا،ان کاکہنا تھا کہ یوتھ پارلیمنٹ میں شامل نوجوان کسی نہ کسی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک اور اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔