پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرمی تین رکنی راہزن گروہ گرفتار

پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرمی تین رکنی راہزن گروہ گرفتار

  

      پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور پولیس نے نوا حی علاقوں میں سرگرم تین رکنی راہزن گروہ کا سراغ لگا کر انکے قبضے سے چھینی گئی مو با ئل فونز اور دیگر اشیا ء بر آمد کر لی ہے۔ ابتدائی تفتیش کیدوران تینو ں ملزمو ں نے شہریو ں کو گن پو ائنٹ پر لو ٹنے کا اعتراف کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بڈھ بیر پولیس کو اطلاع ملی کہ جانے خوڑ میں تین مسلح ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینو ں ملزمو ں  نعمان ولد فاروق، منصف ولد نواب اور عدنان ولد نظام ساکنا ن سیفن کو ہاٹ روڈ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسرو قہ سا ما ن بر آمد کر لیا گیا ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے سمیت چوری کے متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے پولیس نے مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کردی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -