سکھر، موسم گرما کی آمد کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع 

سکھر، موسم گرما کی آمد کے ساتھ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجپوت بندھانی ویلفئیر ایسوسی ایشن سکھرکے صدر حاجی محمد شریف بندھانی نے  موسم گرما کی آمد کیسارھ ہی سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سیپکو انتظامیہ کو عوام دشمن پالیسیاں اپنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت سیپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر سیپکو انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نا کیا تو  بصورت عوام سیپکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں علاقہ معززین سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر محمد حنیف غوری،عبدالغفار،فہیم بندھانی و دیگر موجود تھے۔حاجی محمد شریف بندھانی کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے نعرے سے لیکر مہنگائی کے خاتمے تک حکومتی اقدام اس کے برعکس دیکھائی دیتے ہیں،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے پہلے ہی ملک کی عوام بجلی کے اضافی بلوں،ڈیڈکشن بلز،آئے روز لوڈ شیڈنگ،اضافی ریڈنگ،ٹیکسز میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے لیکن حکومت وقت عوام مشکلات دور کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کررہی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -