عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخ آباد یونٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کاانعقاد
پشاور (سٹی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخ آباد یونٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے صوبائی امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی مولانا نور محمد ہزاروی آف سرگودھا مولانا محمود الحسن جامعہ عثمانیہ اور مولانا دلدار الدین آف مردان قاری واحد اللہ اور قاری فضل الرحمن نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قادیانیوں نے ہر جگہ اپنی سازشوں کا جال بچھا رکھا ہے اور مسلمانوں کے بنیادی عقیدے ختم نبوت کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کارکن ہر جگہ اسلام دشمن قادیانیوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف اپنی جہاد کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دنیا بھر میں قادیانیوں کو پہچان چکے ہیں اور ان کا راستہ روکنے کے لیے بیدار بھی ہیں اور تیار بھی ہیں انہوں نے کہا کہ کہ مسلمان نبی سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے قادیانیوں کی تمام مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں مقررین نے مزید کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قادیانیوں کے نقل و حرکت اور انکے سازشوں کو فوری طور پر روک دیں اور انہیں ملک کے کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قادیانیوں کی سازشوں سے اہل علاقہ کو ہر وقت باخبر رکھا کریں۔