اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے نوا حی علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، تینوں ملزمان راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کا تعلق سیفن سے ہے، گرفتار ملزمان جانے خوڑ میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے جن کو خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری سمیت اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی اشیاء سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جانے خوڑ میں تین مسلح ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر واجد خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، تینوں ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے لگے جن کو قابو کر کے ان کی شناخت نعمان ولد فاروق، منصف ولد نواب اور عدنان ولد نظام کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں ملزمان سیفن کے رہائشی ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے سمیت چوری کے متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ سمیت مسروقہ قیمتی اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -