قوم ملکی خود مختیاری کیلئے عمران کاساتھ دے، جہانزیب کھچی

قوم ملکی خود مختیاری کیلئے عمران کاساتھ دے، جہانزیب کھچی

  

 میلسی (نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ 27 مارچ کے. جلسے نے اپوزیشن کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔کیونکہ اسلام آباد میں لاکھوں پاکستانیوں نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور پریڈ گراؤنڈ میں 23 مارچ 1940 کا فیصلہ لوگوں کے اجتماع میں نظر آیا جو نہیں جا سکے  وہ نوافل ادا کر نے کے لیے بیٹھے رہے کہ اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پر ورکرز سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھچی گروپ شروع ہی سے عمران خان کے ساتھ ہے اور ہمارا جینا مرنا عمران (بقیہ نمبر40صفحہ10پر)

خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوام نے اس وقت بھی دیکھی کہ ہم نے اس وقت بھی کارکنوں کے ہمراہ جلسوں میں شرکت کی جب وہ اقتدار میں نہیں تھے جب پنجاب حکومت نے کارکنوں پر بہاول پور  جاتے آتے قافلوں پر لاٹھی چارج کیا۔اب تو اقتدار ہے اور یہ اس لیے سلامت رہے گا کہ پاکستان کی دھرتی کو اپنے بیٹے عمران خان کی جدوجہد کی ضرورت ہے جو امت کو اکٹھا کر رہا ہے جو  اسلامو فو بیا کے خاتمے اور نا موس رسالت کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہے جو ملک کو عالمی سطح پر خود مختاربنانے اور ثابت کر نے کا عہد کیا ہے آج پاکستانی جمہوریت کے دشمن سازش کر رہے ہیں.  منڈی لگا رہے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے اوردس لاکھ کے مجمعے کے ساتھ ہم بھی وزیر،اعظم عمران خان کے  ساتھ کھڑے ہیں. تاکہ پاکستان خوددار حیثیت کے ساتھ قائم دائم رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -