عمران خان سے ملکر سازشوں کا مقابلہ کرینگے، اختر ملک

عمران خان سے ملکر سازشوں کا مقابلہ کرینگے، اختر ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا امر بالمعروف جلسے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہوزیر اعظم عمران خان نے تاریخی جلسے سے تاریخی خطاب کیا، میں بھر پور اور کامیاب جلسے کے انعقاد پر وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر ہر اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کریں گے اوران شااللہ قوم کی حمایت اور دعاں سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام  بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ بلاول بھٹو آج اپنے خوددار نانا کے قاتلوں کے ساتھ جا کھڑے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر اختر ملک نے حکومتی (بقیہ نمبر41صفحہ10پر)
کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا کے خلاف پاکستانی اقدامات کی دنیا تعریف کر رہی ہے۔ مہمند ڈیم اور بھاشہ ڈیم جلد مکمل ہونے والے ہیں جن سے سستی بجلی اور زراعت کی توسیع میں مدد ملے گی۔ ریکوڈک منصوبے کی بحالی اور 9 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری عمران حکومت کا شاندار کارنامہ ہے جبکہ موجودہ گیس معاہدے میں 7 سوارب روپے بچائے۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ 2013  کے مقابلہ میں 2021 میں فی کلومیٹر 23 کروڑ روپے سستی سڑکیں بناکر 1000ارب  بچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک بنا رہے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی صرف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے تابناک مستقبل کی واحد امید ہیں اور آج ہمارے جلسے نے کرپٹ ٹولے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔.........