گورنر پنجاب سے وائی ڈے اے،ریفارمرز کی ملاقات

گورنر پنجاب سے وائی ڈے اے،ریفارمرز کی ملاقات

  

 ملتان (وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے وائی ڈی اے ملتان اور ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کے وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی،ملاقات میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،گورنر پنجاب نے (بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر ہدایات جاری کیں،وائی ڈی اے ریفارمرز کی قیادت ڈاکٹر میاں عدنان جبکہ ینگ ڈاکٹرز ملتان کی قیادت ڈاکٹر مدثر سرانی نے کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر راشد عمران، ڈاکٹر سعید احمد چودھری،ڈاکٹر زبیر صدیقی،ڈاکٹر فہد،ڈاکٹر حیدر علی اور ڈاکٹر رضوان بھٹہ بھی موجود تھے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرونا وبا کے دوران ٹیلی میڈیسن سمیت وارڈز اور قرنطینہ میں کام سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو سراہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -