مختلف شہروں میں حادثے، 5افراد ہلاک، بزرگ خاتون کی خودکشی

        مختلف شہروں میں حادثے، 5افراد ہلاک، بزرگ خاتون کی خودکشی

  

       بوریوالا،احمد پورشرقیہ،محسن وال،رحیم یار خان،میاں چنوں (تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)ہائی وولٹیج تاروں لوہے کا راڈ ٹکرانے سے نوجوان کرنٹ لگ کر جاں بحق ہوگیا نواحی گاوں 457/ ای بی کا رہائشی نوجوان علیم ولد عبدالمجید لوہے کا راڈ لیکر جا رہا تھا کہ  بجلی کی لٹکتی ہوئی ہائی وولٹیج تاروں سے راڈ ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جانبحق ہونے والے نوجوان (بقیہ نمبر44صفحہ10پر)

علیم کی دو روز بعد شادی تھی اسکی اچانک المناک موت کے بعد شادی کی خوشیوں سے بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اس واقعہ سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔گھر سے دود ھ لینے کے لئے جانے ولا آٹھ سالہ بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔  نواحی علاقہ ڈیر ہ نواب صاحب میں آٹھ سالہ کمسن بچہ احمد گھر سے دودھ لینے باہر گیا۔ اور مبینہ طور پر اندھیرے کے باعث وہ راستے میں آنے والے کنویں میں گر گیا۔ ریسکیوٹیم اطلاع ملتے ہی مو قع پر پہنچ گئی۔ اور بچے کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم سر میں چوٹ لگنے کے باعث احمد دم توڑ گیا۔میاں چنوں کے تھانہ صدر کی حدود نواحی علاقہ پل حماد 15ایل نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم نعش کے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔ تھانہ رکن پور کی حدود موضع رکن پور کے رہائشی صوبے خان نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ دو روز قبل ڈرائیور ملزم محمد رمضان جوکہ تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے ٹریکٹر چلاتے ہوئے بے قابو ہوکر اسکے 14 سالہ بیٹے محمد عرفان کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردی۔ والد صوبے خان کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم محمد رمضان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔بیماری سے تنگ 71 سالہ عمر رسیدہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی صادق آباد کی رہائشی 71 سالہ شفا بی بی جو کہ گردوں کی بیماری میں مبتلا تھی جس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 4 افراد چک 145 کی 19 سالہ سمیرا بی بیجیٹھ بٹھہ کی 20 سالہ انیسہ قمر تاج گڑھ کی 16 سالہ کرن بی بی اور سردار گڑھ کا 32 سالہ محمد شکیل کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔گھوٹکی کا رہائشی 22 سالہ جمیل اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہرہ پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -