ملتان، 30مارچ سے جشن بہاراں میلہ شروع، انتظامیہ الرٹ

  ملتان، 30مارچ سے جشن بہاراں میلہ شروع، انتظامیہ الرٹ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام 30 مارچ سے شروع جشن بہاراں کا میلہ سجنے کو تیار ہے اس سلسلے میں شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے جبکہ جشن بہاراں پر فلاور شو،میوزیکل نایٹ،میراتھن ریس کا بھی خصوصی اہتمام ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام پروگرامز میں شہریوں کی انٹری بالکل فری ہوگی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 30 مارچ کو جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب صبح 10 بجے قلعہ کہنہ پر ہوگی جس میں فلاور شو،ٹیبلو،میجک شو ہونگے جبکہ شام کو قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں تھیٹر پرفامنس(بقیہ نمبر45صفحہ10پر)

،صوفی رقص اور قوالی نائٹ کا اہتمام ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 31 مارچ بروز جمعرات صبح 9 بجے میراتھن ریس عیدگاہ تا سپورٹس کمپلیکس منعقد ہوگی جبکہ وہیل چئیر ریس صبح 10 بجے باسکٹ بال گراؤنڈ میں ہوگی جشن بہاراں کے مرکزی پروگرامز میں ملتان آرٹس کونسل میں مشاعرہ شام 5 بجے ہوگا جبکہ سپورٹس کمپلیکس میں شام 5 بجے کبڈی میچ اور گھوڑا ڈانس بھی منعقد ہوگا۔عامر کریم خاں نے بتایا کہ جشن بہاراں کی آخری شب ہوجمالو پرفارمنس،چولستان پرفارمینس اور گرینڈ میوزیکل شو بھی ہوگا جس میں معروف گلوکار ملکو پرفارم کرینگے۔واضع رہے کہ تمام پروگرامز کی انٹری شہریوں کیلئے بالکل فری ہوگی اور قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں دو روز فوڈ سٹالز اور بچوں کے جھولے بھی سجائے جائیں گے۔

جشن بہاراں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -