جھگڑا،راولپنڈی سے آئی بارات دلہن لئے بغیر واپس

    جھگڑا،راولپنڈی سے آئی بارات دلہن لئے بغیر واپس

  

 ملتان (وقائع نگار)راولپنڈی سے آنے والی بارات جھگڑے کے بعد دلہن لئے بغیر واپس روانہ ہوگئی لڑکی کے والد نے رخصتی سے پہلے زیور اور مکان لڑکی کے نام کرنے کا مطالبہ کیا تھا تفصیل کیمطابق راولپنڈی کے رہائشی محسن کا نکاح واپڈا ٹاون ملتان کے رہائشی(بقیہ نمبر32صفحہ10پر)

 محمد اشرف کی بیٹی کے ساتھ ہوا تھا بتایا جاتا ہے کہ نکاح تین سال قبل ہوا تھا گزشتہ روز رخصتی کیلئے محسن راولپنڈی سے بارات لے کر واپڈا ٹاون ملتان پہنچا تھا جہاں پر لڑکی کے والد اشرف نے مطالبہ کیا کہ مکان اور سونا دو پھر رخصتی ہوگی جس پر دو نوں گروپوں کیتلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا ہوا جھگڑے کے بعد باراتی دلہن لئے بغیر واپس لوٹ گئی۔

واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -