ارکان اسمبلی ملکی ترقی کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دیں، محسن لغاری

ارکان اسمبلی ملکی ترقی کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دیں، محسن لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (تحصیل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)  وزیر اعظم عمران خان قومی لیڈر ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر حرمت رسول کا بل پاس کرایا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ اور اے این پی اور مولانافضل الرحمان کسی صورت ا یک نہیں ہو سکتے۔  تحریک انصا ف کی حکومت کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر فورم بڑی دلیری سے پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے۔ اسلام فوبیا پر کھل کرکے بات کی۔ اسلامی سربرائی کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے(بقیہ نمبر21صفحہ10پر)
 اسلامی ممالک کے مسائل حل ہو نگے۔ انہوں نے کہا ہر ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو حلقہ کے مسائل کے لیے بے پناہ فنڈز دیے گئے ہیں۔ ارکان اسمبلی چھوٹی سوچ سے نکل کرکے ملک کی ترقی کے لیے عمران خان  کی حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام سے الیکشن   میں  کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ان شا اللہ ستائیس مارچ کو عوام کا سمندر ثابت کرئے گا کہ عمران خان کو عوام کی کس قدر حمایت حاصل ہے۔ پہلی مرتبہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے علاقوں کی ترقی کے لیے فنڈز مختص کرنے کے علاہ یونیورسٹیوں کے فروغ اور نئے کالجز کے قیام اور ملازمتوں میں بتیس فی صد کوٹہ مختص کیا ہے۔ عوام کی ہمددری کا پرچار کرنے والوں کو ماضی عوام کے سامنے ہے۔ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لیے قومی اسمبلی میں بل اج پیش کیاجائے گا۔   
محسن لغاری