وزیراعظم کو ہرصورت ایوان کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، علی حیدر

  وزیراعظم کو ہرصورت ایوان کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، علی حیدر

  

بٹہ کوٹ،رہ میل(نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) عدم اعتما د پر اسپیکر قومی اسمبلی کو غیر آئینی اقداما ت سے گریز کرنا ہوگا، منتخب اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالنا غیر جمہو ری/غیر انسانی اقدام،ضمیر کی آواز پرہر منتخب رکن اپنا ووٹ دینے میں آزا د ہے،اراکین اسمبلی کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،اسد قیصرکر سی بچانے کے لئے جمہوری اقدار داؤ پر نہ لگائیں، اپو زیشن پر اداروں کو بلیک میل کر نے کے حکومتی الزاما ت  جھوٹ کا پلندہ،اقتدار سے نکلنا نیازی اینڈ کمپنی کے لئے ڈراؤ نا خوب بن گیا، اقتدار بچانے کے(بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

 لئے غیراخلاقی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں،عمران خان کو ہر صورت ایوان کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، آج ملک پر مسلط شخصی آمریت کاخاتمہ ہوجائیگا،ان خیالا ت کا اظہارپیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب گیلانی ہاؤ س میں صو بائی راہنماء ٹکٹ ہو لڈرPP204 ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی نے اقتدار بچانے کے لئے اب دین اسلام کا لبادہ اوڑھ نا شروع کردیا اسلام آبا د جلسہ کامیا بنانے کئے لئے سر کاری وسائل بے دریغ استعمال کئے گئے، انہوں نے کہا کہ عدم اعتما د سے بچاؤ کے لئے جاری آرانہ اقداما ت پیپلز پارٹی کے لئے کوئی نئی با ت نہیں ہیں پیپلز پارٹی نے ہر کڑے دور میں آمریت کو للکارا اورانہیں گھر بھیج کرہی دم لیا،انہوں نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا ئے جمہوریت میں تاریخی دن کے طو ر پر یا د رکھا جائیگا جس دن مسلط حکمرانوں نے اپنا جاتا اقتدار جاتا دیکھ کر بدترین غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سلیکٹڈ حکومت بچانے کی ایمرجنسی سمیت کسی بھی غیر جمہوری کو شش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومتی آمرانہ ہتھکنڈوں کے باجود منتخب اراکین اسمبلی اپنے ضمیر کی آوازکے مطابق ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے سلیکٹڈ نیازی اینڈ کمپنی کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔  

علی حیدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -