وزیراعظم کا شو فلاپ،تمام دعوے جھوٹے نکلے،سعید منیس

        وزیراعظم کا شو فلاپ،تمام دعوے جھوٹے نکلے،سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان )حکمران جماعت کا  اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ بری طرح فلاپ ہوگیا وزیر اعظم اپنی سوا گھنٹے کی تقریر میں اپنے چار سالہ دور اقتدار میں کی گئی باتوں کو رییٹ کیا ہے 10لاکھ کا مجمع اکھٹا کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعظم ایک لاکھ کارکن بھی جمع نہ کرسکے جس نے وزیراعظم کے جانے کی واضع گھنٹی بجا دی ہے آج مہنگائی مکاومارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا منیس ہاوس ٹبہ سلطان پور سے ضلع وہاڑی کا بڑا قافلہ لیکر جائیں گے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما بزرگ سیاست دان سابق رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے حلقہ این اے 165اور حلقہ پی پی 235کے کارکنوں (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)
اور رہنماوں سے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سعید احمد خان منیس نے کہا کہ پاکستان کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی کارکن اسلام آباد جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کریں گے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت مسترد کرکے مسلم لیگ ن کو آنے والے دنوں میں کامیابی کی امید سنا دی ہے کارکن بھرپور طریقہ سے مہنگائی مکاو مارچ میں شرکت کرکے نااہل حکمرانوں کو پیغام دیں کہ اب کے گھر جانے کاوقت قریب آگیا ہے مشاورتی اجلاس سے سابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہوگا اجلاس میں عاصم سعید منیس۔ سید الطاف حسین شاہ، چوہدری ظفر جٹ،اجمل خان سگو، سعید کمبوہ،چوہدری مبشر حسن کمبوہ، ناصر خان کھچی، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، عبدالرشید گجر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے۔