اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں، میاں فرزند

  اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں، میاں فرزند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) وزیراعظم پاکستان کے تاریخی جلسے نے ثابت کردیاہے کہ ملک کی غیورعوام عمران خان کیساتھ ہے مہنگائی اوربے روزگاری کارونارونے کے ڈھونگ رچانے والے اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں ملک وقوم کے اربوں ڈالرچوری کرکے بیرون ملک بھیجنے والے عوام کوایک بارپھردھوکہ دینے کی کوشش میں ہیں۔ ان خیالات (بقیہ نمبر26صفحہ10پر)
کااظہارصوبائی رہنماپاکستان تحریک انصاف میاں فرزندعلی گوہیرنے پاکستانسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے جلسے میں اپنی مددآپ کے تحت لاکھوں افراد نے شرکت کی اس کے علاوہ بیرونی ممالک میں رہنے والے پاکستانی بھی چھٹی لے کرجلسہ میں شریک ہوئے ہیں ا س سے ثابت ہوتاہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی دیانتداری اورمحب وطن ہونے کی وجہ سے عوام کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔ عوام70 سال سے باریاں لینے والے موروثی سیاستدانوں کومستردکرچکی ہے اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کی دلیرانہ ملکی وبین الاقوامی پالیسیوں کی وجہ سے عوام عمران خان کیساتھ ہے ملکی دولت اورسرکاری وسائل چرانے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں آئندہ پانچ سال بھی پاکستان تحریک انصاف کے ہونگے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی عوام کومبارک بادپیش کرتاہوں کہ انہوں نے وزیراعظم کے جلسہ میں بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔
مہنگائی