ملتان، مختلف علاقوں میں چوریاں،ڈاکے،پولیس غائب

  ملتان، مختلف علاقوں میں چوریاں،ڈاکے،پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق قادر پور راں پولیس کے علاقے بنگلہ والا میں تین مسلح ڈاکوؤں نے محمد عثمان سے موٹرسائیکل چھین لیا زکریا پولیس کیعلاقے میں مسعود احمد اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر گھر جارہا تھا کہ ماڈل ٹاون کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ان سے 70 ہزار روپے اور دو تولے کے زیورات چھین کر فرار ہوگئے شاہ شمس پولیس کیعلاقے میں سبزواری ٹاون کے قریب دو ڈاکوؤں نے محمد عرفان سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، بوسن روڈ پر باغ والا کے قریب محمد عابد سے چھ ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین (بقیہ نمبر28صفحہ10پر)
لیا گیا ناگ شاہ چوک کے قریب عظیم اشرف سے موٹرسائیکل اور سوئی گیس روڈ پر جاوید سے چھ ہزار روپے، راواں پولیس کے علاقے میں محمد اقبال سے بیس ہزار روپے، چوک قذافی کے قریب ثنا ملک سے گیارہ ہزار روپے اور اور الپہ پولیس کے علاقے میں عدنان سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے گئے