پشاورمیں 2دہشت گردوں کی  گرفتاری کیلئے اشتہار جاری 20لاکھ روپے انعام کا اعلان

  پشاورمیں 2دہشت گردوں کی  گرفتاری کیلئے اشتہار جاری 20لاکھ روپے انعام کا ...

  

 پشاور(آئی ا ین پی)  پشاور میں 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا، دونوں دہشت گرد انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے(بقیہ نمبر16صفحہ10پر)

 اشتہار جاری کردیا۔ مبینہ ملزمان حسن شاہ اور خالد کی گرفتاری کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں دہشت گرد پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو مطلوب ہیں۔ اشتہار میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا کہا گیا ہے، اشتہار کے مطابق دونوں دہشت گرد انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور عوام سے انہیں پکڑنے میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

دہشتگردی گرفتاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -