پولیس ٹیم پر حملہ، جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

      پولیس ٹیم پر حملہ، جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ضلع بھر میں آئے روز کی چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ضلعی پولیس کپتان کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کے احکامات پر ڈی ایس پی صدر سرکل کی پہلی کاروائی تھانہ کوٹ سمابہ کے علاقہ میں ہوئی جہاں ناکہ بندی کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت نے 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ پرایک ڈاکو ناصر کورائی زخمی حالت میں فصلوں میں پڑا تھا جس کے پاس اسلحہ پستول 12 بور معہ 20 کارتوس اور بلا نمبر موٹر سائیکل پڑے تھے جبکہ 2 ڈاکو اللہ(بقیہ نمبر5صفحہ10پر)

 نواز اور شیرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔دوسری کاروائی ڈی ایس پی سٹی اسلم خان کی سربراہی میں سی آئی اے سٹاف سٹی سرکل نے کی جنہیں مخبر نے اطلاع دی کے خطر ناک ڈکیت عابد حسین نورے والی کے علاقہ میں موجود ہے تو اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ پر عابد ڈکیت ہاف فرائی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہوگئے گرفتار ہونے والے دونوں ڈاکوں کو پولیس نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی مدعیت میں مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ واضح رہے گرفتار ہونے والے دونوں ڈاکو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کی اب اس ضلع میں کوئی جگہ نہیں ہے اب ڈاکوں اور چوروں کے خلاف پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا وہ ان کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

ڈاکو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -