عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، سسٹم ڈی ریل ہوا تو آنیوالی حکومت مدت پوری نہیں کر سکے گی: وفاقی وزراء

      عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، سسٹم ڈی ریل ہوا تو آنیوالی حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزراء نے کہا ہے سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو آنیوالی کوئی حکومت مدت پوری نہیں کرسکے گی، عمران خان نے اندرونی وبیرونی سا ز شوں کوبے نقاب کیا،آزادخارجہ پالیسی کی بات کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، پاکستان کے عوام کواس جنگ میں عمران خان کا ساتھ دیناہوگا،ملکی خودمختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عمران خان تمام سازشوں کامقابلہ کریں گے، عوام کوایماندارلیڈرعمران خان کاساتھ دیناہوگا،عمران خان ملک کولٹیروں سے پاک کرانا چاہتے ہیں، ہمارے ساتھ بلیک میلرزایم این ایزتھے جو چھوڑکرچلے گئے، جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے،ملک میں لوٹا کریسی بند ہونی چاہیے، عوام نے اپنا فیصلہ سنادیاوہ عمران خان کیساتھ ہیں،تاریخی جلسے نے کرپٹ ٹولے اوربیرونی طاقتوں کوپیغام دیدیا ہے،زرداری کابیٹا پرچی لہراکرکہتاہے مجھے وزیراعظم بنادو، 12واں کھلاڑی فضل الرحمن وزیراعظم بننے کاخواب دیکھ رہاہے،3چوہے آپس میں مل گئے ہیں، ایک چوہاسندھ کی ساری گندم کھاگیا،لوگوں کے ضمیروں کی بولیاں لگاناجمہوریت نہیں، پی ٹی آئی عوا می سیاست پر یقین رکھتی ہے، عمران خان اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، شفقت محمود، علی زیدی،مراد سعید اور فواد چوہدری،شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا عوام کوایماندارلیڈرعمران خان کاساتھ دیناہوگا،عمران خان ملک کولٹیروں سے پاک کراناچاہتے ہیں، ہمارے ساتھ بلیک میلرزایم این ایزتھے جو چھوڑکرچلے گئے، ہمیں تحریک انصاف کاکوئی رکن چھوڑ کر نہیں گیا، عوام کو یقین دلاتاہوں عمران خان نہیں جارہے اور نہ کوئی انہیں ہٹا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے خطاب میں کہا ابھی توپارٹی شروع نہیں ہوئی،فخرہے عمران خان امت مسلمہ کالیڈربن گیا، 3چوہے آپس میں مل گئے ہیں،چوہے تحریک عدم اعتمادلائے ہیں،اپنے مقصدمیں ناکام ہونگے،عمران خان کی قیادت میں ان چوہوں کاشکارکریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا اگرقوم کاکوئی لیڈرہے تووہ عمران خان ہے،کیامحلاتی سازشیں،خریدوفروخت اوربندربانٹ جمہوریت کانام ہے؟پیسے لگاکراقتدارمیں آنا ان کاپراناطریقہ ہے،لوگوں کے ضمیروں کی بولیاں لگاناجمہوریت نہیں،یہ لوگ آج تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دے سکے،چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرنیوالا ہے،شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے،قوم کھڑی ہوگئی ہے یہ لوگ ناکام ہوں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا عمران خان نے دنیا بھرمیں اسلاموفوبیاکیخلاف آوازبلند کی، اندرونی وبیرونی سازشوں کوبے نقاب کیا،آزادخارجہ پالیسی کی بات کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، عوام کواس جنگ میں عمران خان کا ساتھ دیناہوگا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام سڑکیں بلاک ہوچکی ہیں،کامیاب جلسے پرپی ٹی آئی قیادت کو مبارکبادپیش کرتی ہوں،جی ڈی اے نے اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا، ان کاکس قسم کاضمیرہے جوان کی مرضی سے جاگتاہے،ضمیرتوبہت بدنام ہوگیاہم اپنے اصولوں پرکھڑے ہیں،سندھ کیساتھ انصاف نہ ہونے پرپیپلزپارٹی چھوڑی،اصولوں پرکھڑے ہونا آسان نہیں مشکل راستہ ہے،ہم نے پارلیمنٹ کومضبوط بناناہے،بینظیراورنوازشریف کی حکومت لوٹاکریسی کی وجہ سے گئی۔دریں اثنا ء فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گی اور عمران خان اگلے 5 سال بھی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔چوروں کا ٹولہ آج اکٹھا ہو گیا ہے، آصف زرداری پاپڑ والے، فالودہ والے کو اور شہباز شریف مقصود چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں، چوروں کا ٹولہ آخری سانس لے رہا ہے۔اسلام آباد میں جلسے کیلئے لوگوں کے جذبے سے ظاہر ہوتا ہے وہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔عدم اعتماد والوں کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ ہمیشہ کیلئے عدم اعتماد کا سوچنا بھی بھول جائیں گے۔ جس نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ واپس آئیگا، کوئی بھی منتخب نمائندہ خیانت کریگا تو عوام اسکا محاسبہ کرینگے۔مریم نواز اور بلاول کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں عوام کا موڈ بتا رہا ہے ووٹ میں خیانت کرنیوالوں کا احتساب ہو گا۔
وفاقی وزراء

مزید :

صفحہ اول -