حکمرانوں کی اقتدار کی اننگز اب مکمل طور پر ختم ہونے کو ہے: سراج الحق

حکمرانوں کی اقتدار کی اننگز اب مکمل طور پر ختم ہونے کو ہے: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      تیمرگرہ (بیورورپوٹ)امیر جما عت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ عمران خان31مارچ کے بعد بے روز گار ہو نے والے ہے ان کی اقتدار کی اننگز ختم ہو نے کو ہے عمران خان بہت جلد نعرہ لگا ئے گا کہ وہ کیو ں نکا لا گیا  عمران خان ایک طرف مدینہ کی ریاست کا رٹ لگا رہے ہیں جبکہ دوسرے طرف ریاست مدینہ میں سودی نظام کو تحفظ دیا جا رہاہے 31مارچ کے بعد جما عت اسلامی اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے فیصلہ کن تحریک شروع کرے گی دو شہزادے بلاول اور مریم نواز اقتدار کے لئے اسلام آباد آرہے ہیں جبکہ ایک شہزادہ عمران خان اسلام آباد میں موجود ہے اور تین شہزادے اقتدار کی جنگ لڑنے نکلے ہیں  ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ ریست ہاوس گراونڈ پر ایک بڑی جلسہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے جما عت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمدخان، ضلعی امیر اعز ازالملک افکاری،  جنرل سیکرٹری ارشد زمان  ودیگر نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان الیکشن کمیشن کی قوانین کا مذاق اڑایا  الیکشن کمیشن نے انہیں کئی بار نوٹس بھیجا کہ وہ الیکشن مہم کے دوران جلسے نہ کریں لیکن عمران خان  خود قانون کو نہیں مانتے اور وہ مسلسل الیکشن قوانین کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اس لئے عمران خان قانونی مجرم ہے اور مجرم وزیر اعظم نہیں بن سکتا ہے انھوں نے کہا  کہ ارکان اسمبلی اور وزراء عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر مگر مچھ کے انسو بہا رہے ہیں یہ مکا فات عمل اور اور عمران خان کی کر دار کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزراء کی فوج لیکر تیمرگرہ لوئر دیر کا دورہ کرکے اس پر قومی خزانے کے لاکھوں روپے خرچ کیے لیکن ضلع کے لئے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہ کرکے دیر دشمنی کا ثبوت دیا۔انھوں نے کہاکہ عمران خان ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے بجائے سیاستدانوں کو گالیاں دینے کے لئے دیر ائے تھے جو ضلع کی بہت بری بدقسمتی ہے انھوں نے کہاکہ حکومت نے اسٹیٹ بنک اور دیگر اداروں کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا جس کے سنگین نتائج نکلیں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سلطان ٹیپو بننے کی بجائے مودی سرکار کے سامنے گھٹنے ٹیک کر ابی نندن کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر بھارت کے حوالے کردیا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ گیدڑ صفت قیادت کشمیر کو آزاد نہیں کرسکتا۔عمران خان اپنے اقتدار کے لئے آمریکہ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے جماعت اسلامی کو حکومت دی تو ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن دینگے اور آمریکہ ورلڈ بنک کے غلامی کے زنجیروں کو توڑ دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چوروں کے احتساب کے نام پر اقتدار میں آگئے تھے لیکن ان کی حکومت خود کرپشن سے لتھڑی ہوئی ہیں۔اس لئے عمران خان خود قابل احتساب بن گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نوجوانوں اور عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا اور عوام کے چار سال ضائع کردیے اور ملک پر مافیاز کا قبضہ مستحکم کیا۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مافیاز کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرینگے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے،انھوں نے کہاکہ عمران خان نے آمریکہ اور بھارت کی ڈر کی وجہ سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت تک نہیں کیاانھوں نے کہا کہ ملک پر مافیازکی حکومت ہے شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، شیخ رشید و دیگر وزراء ہر حکومت میں ہوتے ہیں موجودہ حکومت نے کشمیر کو سودا کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمو دخان نے دیر کی سفید ٹوپی کی تضحیک کی اس سفید ٹوپی نے چرچل اور انگریز کو شکست دی انھوں نے کہا کہ انشا ء اللہ 31مارچ کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انھوں نے عوام سے اپیل کی وہ بلدیاتی انتخابات میں موجودہ حکومت سے ووٹ کی شکل میں بدلہ لیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -