عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہو کر حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ کریں: شہباز شریف
لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں قوم کو اپنے اور آپ کے قائد نوازشریف کا اہم پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران نیازی کے ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے، بدترین غربت ایک سچ ہے۔ میری عوام سے اپیل ہے کہ اٹھو اور مہنگائی مکا ؤمارچ میں جوق در جوق شامل ہوں تاکہ اس کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث حکومت کا سیاسی اور آئینی طریقے سے خاتمہ کرکے پاکستان کے 22کروڑ عوام کا مستقبل بچالیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔
شہبازشریف