ملکی سیاست میں مسلم لیگ(ق) مرکز نگاہ بن گئی ، آج ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقاتیں شیڈول

ملکی سیاست میں مسلم لیگ(ق) مرکز نگاہ بن گئی ، آج ایم کیو ایم اور بلوچستان ...
ملکی سیاست میں مسلم لیگ(ق) مرکز نگاہ بن گئی ، آج ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقاتیں شیڈول

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ق) ملکی سیاست میں  نگاہوں کا مرکز بن گئی ، مسلم لیگ (ق) کی قیادت آج متحدہ قومی موومنٹ   اور بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقاتیں کرے گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ  کے مابین ملاقات میں  عدم اعتماد کی تحریک پر حتمی فیصلے کیلئے مشاورت کی جائے گی ۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مابین بھی آج ملاقات شیڈول ہے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  مسلم لیگ (ن)  اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا۔   مسلم لیگ (ن)  نے (ق) لیگ کو  پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ  پیشکش کردی ہے۔

(ق) لیگ نے (ن) لیگ کی پیشکش پر جواب دینےکے لیے 2 دن کی مہلت مانگی ہے، دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےجلد الیکشن کرانےکی شرط پر (ق) لیگ کو  وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -