کورونا کے وار کم ہونے لگے ،24 گھنٹوں میں ایک موت واقع ہوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا کی گرفت کمزور پڑنے لگی، گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک موت واقع ہوئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 186نئے کیسزر پورٹ ہوئے لیکن ان میں سے کسی بھی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہے ۔
ملک میں اس وقت کورونا کے 38ہزار660مریض ہیں جن میں سے 420مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر سے اب تک 15لاکھ24ہزار86افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 14لاکھ 85ہزار 426افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر سے 2کروڑ 73لاکھ 88ہزار 407کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔واضح رہے کہ حکومت نے کورونا کے حوالے سے تمام پابندیاں ختم کر دیں ہیں صرف سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن کی شرط ابھی تک قائم ہے ۔