اگر اپوزیشن وزارت اعلیٰ دیتی ہے تو لے لیں ، حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو پیغام دیدیا

اگر اپوزیشن وزارت اعلیٰ دیتی ہے تو لے لیں ، حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو پیغام ...
اگر اپوزیشن وزارت اعلیٰ دیتی ہے تو لے لیں ، حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو پیغام دیدیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو پیغام دیا ہے کہ اگر اپوزیشن آپ کو وزارت اعلیٰ دیتی  ہے تو ضرور لیں ۔ 

 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  حکومتی ٹیم اور مسلم لیگ (ق) کے مابین ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ق) نے  حکومت کے سامنے  موقف پیش کیا کہ بطور اتحادی جو معاہدہ ہوا  اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ حکومت کی ٹیم نے  پیغام دیا کہ اگر اپوزیشن انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کر چکی ہے  جس پر مسلم لیگ (ق) نے مشاورت کیلئے دو دن  کی مہلت  طلب کی ہے ۔

 نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے عام انتخابات جلد کرانے کی شرط پر مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلیٰ دینے  پر اتفاق کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -