سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
سورس: Instagram/sajalaly

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خصوصی رپورٹ) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے اینکر اور سوشل میڈیا سلیبرٹی یاسر شامی نے بتایا کہ " مصدقہ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ احد رضا سجل علی کو فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے،البتہ ڈرامے میں کام کرنے کی اجازت تھی  جو اداکارہ کو منظور نہیں تھا اور یہ معاملہ جوڑی کے درمیان طلاق کی اہم وجہ بنی"۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر میں باقاعدہ طور پر طلاق ہوجانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جس کی خبر سُن کر ان کے مداح اور انٹر نیٹ صارفین رنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے لائیو شو میں چٹ چیٹ کرتے ہوئے کہا جا چکا ہے کہ  ان  خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو ئی  ہے۔

مزید :

تفریح -