ادارہ فیضان  الاسلام لندن  کی طرف سے علامہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی کی برطانیہ  آمد پر کانفرنس کا اہتمام

 ادارہ فیضان  الاسلام لندن  کی طرف سے علامہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی ...
  ادارہ فیضان  الاسلام لندن  کی طرف سے علامہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی کی برطانیہ  آمد پر کانفرنس کا اہتمام

  

لندن (مجتبی علی شاہ )  ادارہ فیضان  الاسلام لندن  کی طرف سے علامہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی کی برطانیہ  آمد پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا  گیا جس   کی میزبانی علامہ ربانی افغانی نے کی  ، کانفرنس کا مقصد اسلام کا اچھا  تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا ۔

 خطاب کرتے ہوئے چانسلر محی الدین میڈیکل  یونیورسٹی علامہ پیر سلطان العارفین نے کہا کہ اس  وقت دنیا میں کچھ قوتیں ایسی بھی ہیں جو اسلام کا غلط نام پیش کر رہی ہیں ،  اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے ، اسلام کے اندر کہیں بھی دہشت گردی اور منافقت نہیں ، وہ لوگ جن کے دلوں میں اسلام کا منفی تصور ہے ان کو اسلام کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہے اور یہی ھمارا مشن اور  مقصد ہے  ۔

  علامہ ربانی افغانی نے  کہا کہ جب تک مسلمان آپس میں اتفاق اور اتحاد سے نہیں رہیں گے،  دشمن قوتیں ہمیشہ اسلام پر حملہ کرتی رہیں گی ، ہمیں اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور وہ لوگ جو دہشتگردی کے ذریعے اسلام کا نام خراب کر رہے ہیں،  ان کو اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا ۔

پر امن اسلام کانفرنس سے پاکستان سے آئے ہوئے جنرل سیکرٹری تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان علامہ عبدالمصطفی  ہزاروی ، علامہ غلام جیلانی ھای ویکم ، علامہ محمد نواز ھزاروی ، علامہ ریاض احمدصندانوی صاحب ، علامہ جمشید احمد سعیدی صاحب ، علامہ ذیشان قادری صاحب ، علامہ اعجاز نحروی صاحب، علامہ خرم رفیق صاحب ، سجادہ جلال الدین خواجہ صاحب ، ثناءاللہ سیٹھی صاحب ، اور علامہ طاہر رفیق صاحب نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ان لوگوں کا اسلام سے قطعی کوئی تعلق نہیں جو دہشت گردی کر کے اسلام کا لبادہ اوڑھنے کی جھوٹی کوشش کرتے ہیں ، اسلام صرف امن و محبت کا سچا اور پیارا مذہب ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -