مونٹ روز کالج کی  سال  2022  کی گریجویشن تقریب ،طلباء کو ڈگریاں دی گئیں

مونٹ روز کالج کی  سال  2022  کی گریجویشن تقریب ،طلباء کو ڈگریاں دی گئیں
مونٹ روز کالج کی  سال  2022  کی گریجویشن تقریب ،طلباء کو ڈگریاں دی گئیں

  

لندن( مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ کے بڑے تعلیمی ادارے  مونٹ روز کالج کی  سال  2022  کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ایک مقامی ہال میں کیا گیا جس میں کالج کے تمام طلباء نے شرکت کی ، اس تقریب میں 250 سے زائد طلبا و طالبات نے اپنی ڈگریاں  وصول کیں۔ تمام طالبات بہت خوش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے انتظامیہ کے کام کی بہت تعریف کی ۔

بتایاگیا ہے کہ اس کالج کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہر سال گریجویشن کی تقریب منعقد کرتے ہیں اور طلبہ کو  اعزازات سے بھی نوازتے ہیں ،گریجویشن  تقریب میں مہمان خصوصی ممبر برٹش پارلیمنٹ ایم پی سیم ٹیری ، کوین ڈپٹی لیفٹنٹ تھامس چن ، ملکہ برطانیہ کی نمائندہ لیڈی سدرہ ، کالج کے پرنسپل شیخ بلال اور کالج کے ہیڈ آف ایڈمیشنز  جودت  شیخ نے خصوصی شرکت کی ۔ سیم ٹیری ایم پی و دیگر نے  نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں روزمونٹ کالج کے انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے لوکل ایریا میں اتنے اعلی  سٹینڈرڈ کا کالج موجود ہے جو اعلی تعلیم سولیات فراہم کر رہا ہے ۔

مزید :

برطانیہ -