پہلے پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان رضوان احمد نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

پہلے پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان رضوان احمد نے آسکر ایوارڈ جیت لیا
پہلے پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان رضوان احمد نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے) پہلے پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان رضوان احمد نے آسکر ایوارڈ جیت لیا ،  انہوں نے یہ ایوارڈ اپنی فلم "دی لانگ گڈ بائی" کے لیے جیتا ہے.  

رضوان احمد نے دی ساؤنڈ آف میٹل سٹار میں  مرکزی کردار ادا کیا، جسے انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر انیل کاریا کے ساتھ مل کر لکھا.  رضوان احمد  کی جیت کا اعلان آسکر 2022ء کی تقریب سے پہلے کیا گیا تھا. جس میں مختصر فلم (لائیو ایکشن) کئی زمروں میں سے ایک تھی جسے ایونٹ کے براہ راست ٹیلی ویژن حصے سے ہٹا دیا گیا تھا. 

رضوان احمد، جو   رض احمد کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں نے گزشتہ روز ہالی ووڈ میں منعقد ہوئی تقریب میں اپنی  مختصر فلم" دی لانگ گڈ بائی" کے لیے اپنا پہلا آسکر جیتا ہے.

مزید :

تفریح -