روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے ،یوکرین انٹیلی جنس سربراہ کا دعویٰ

 روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے ،یوکرین انٹیلی جنس سربراہ کا ...
 روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے ،یوکرین انٹیلی جنس سربراہ کا دعویٰ
سورس: pixabay.com(creative commons license)

  

کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن )یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیریلو بوڈانوف کا کہنا ہے کہ پورے یوکرین پر قبضے میں ناکامی کے بعد اب ماسکو یوکرین میں ایک ایسا علاقہ بنانا چاہتا ہے جو اس کے کنٹرول میں ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ  کے مطابق کیریلو بوڈانوف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس دراصل یوکرین کے اندر شمالی اور جنوبی کوریا بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین پر قبضے میں ناکامی کے بعد اب یوکرین میں ایسا علاقہ بنانا چاہتا ہے جسے وہ کنٹرول کر سکے ۔

یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے مزید کہا کہ یوکرین جلد ہی روسی قبضے میں موجود حصوں میں گوریلا کارروائیوں کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملے سے پہلے یوکرین کی دو ریاستوں کو آزاد تسلیم کر لیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -