بھارت میں دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا

بھارت میں دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا
بھارت میں دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا

  

کرناٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست کرناٹک میں حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ طالب علم دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات یونیفارم میں دیں گے ۔

بھارتی جریدے ”ہندوستان ٹائمز “ کے مطابق حکومت نے آج سے شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں شریک طلبا کیلئے 

یونیفار م لازمی قرار دیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق گورنمنٹ سکولز کے طلبا حکومت کی جانب سے جاری کردہ یونیفارم پہنیں گے جبکہ پرائیویٹ سکولز کے طلبا سکول کا یونیفارم پہنیں گے جو اس سکول میں رائج ہو گا۔حکم نامے کے بعد کوئی بھی طالب علم بورڈ کے امتحان میں یونیفارم کے بغیر شامل نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ بھارت میں حجاب سکول یونیفارم کا  حصہ نہیں ہے اور  اب اس حکم کے بعد مسلم طالبات امتحان کیلئے   بنا حجاب کے جانے پر مجبور ہوں گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -