حکومت کا شاہ زین بگٹی کو منا لینے کا دعویٰ لیکن آج انہوں نے ایسا کام کردیا کہ حکمران جماعت کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور بلوچستان شاہ زین بگٹی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ زین بگٹی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمرا ن خان کو منظوری کیلئے بھجوا دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب متعلقہ ادارے اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔شاہ زین بگٹی کا بطور معاون خصوصی وزیر اعظم کی جانب سے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور بلوچستان شاہ زین بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔