بلوچستان عوامی پارٹی کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی ، اتحادیوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خالد مگسی نے کہا کہ سنجیدہ مسئلہ شروع ہو چکا ہے ، آج تحریک پیش ہو رہی ہے ،دو مرحلے ہو چکے ہیں باقی چیزیں بھی سامنے آتی جائیں گی ، تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی جائیں گے ۔
خالد مگسی نے مزید کہا کہ جو زبان دیں گے ، وہی کریں گے ۔