ووٹنگ کب ہوگی؟ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کردیا

ووٹنگ کب ہوگی؟ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ...
ووٹنگ کب ہوگی؟ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر  صدارت قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ اس موقع پر ارکان کی گنتی کی گئی تو ایوان میں 161 ارکان موجود تھے۔ ارکان کی گنتی کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے اجلاس جمعرات 31 مارچ کو شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

صحافی صابر شاکر کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے تین دن  بعد ووٹنگ ہوتی ہے۔ یعنی تین دن سے پہلے اور سات دن کے بعد ووٹنگ نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ غالب امکان یہی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعہ کو ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -