"عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا" وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی بول پڑے

"عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا" وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی بول پڑے
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمونس الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی آفر قبول کر لی ہے۔

نجی ٹی دنیا نیوز کے مطابق مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے، بنی گالہ میں وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات کےدوران موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لیاگیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو دی جائے گی۔

مزید :

قومی -