پولیس افسران کی ویڈیو بناکر اپنی گرل فرینڈ کو بھیجنا نوجوان کو واقعی مہنگا پڑگیا

پولیس افسران کی ویڈیو بناکر اپنی گرل فرینڈ کو بھیجنا نوجوان کو واقعی مہنگا ...
پولیس افسران کی ویڈیو بناکر اپنی گرل فرینڈ کو بھیجنا نوجوان کو واقعی مہنگا پڑگیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک نوجوان کو پٹرولنگ کرتے پولیس آفیسرز کی ویڈیو بنانا اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ بولنا مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے 50ہزار درہم (تقریباً 24لاکھ 91ہزار روپے)جرمانے کی سزا سنا دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ملزم اپنے دو دوستوں کے ہمراہ پام جمیرا کے علاقے میں گاڑی میں جا رہا تھا۔ گاڑی چلاتے ہوئے ملزم کا دوست موبائل فون استعمال کر رہا تھا جس پر پولیس پٹرول کی گاڑی نے انہیں روک لیا اور چالان کر دیا۔
جب پولیس ملزم کے دوست کا چالان کر رہی تھی، اس وقت گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے اس شخص نے پولیس آفیسرز اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنانی شروع کر دی اور ویڈیو میں آفیسرز کے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے لگا۔ ایک پولیس آفیسر کو شبہ ہوا کہ ملزم ان کی ویڈیو بنا رہا ہے جس پر انہوں نے پوچھ گچھ شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے آفیسرز کو اپنا فون دکھانے سے انکار کر دیا جس پر اسے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ وہاں جا کر جب پولیس نے اس کے فون کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ یہ ویڈیو بنا کر اپنی گرل فرینڈ کو بھی سنیپ چیٹ کے ذریعے بھیج چکا تھا۔ پولیس کی طرف سے اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 50ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ 

مزید :

عرب دنیا -