عمران خان کی طرف سے جلسے میں دکھائے گئے خط پر مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آگیا

عمران خان کی طرف سے جلسے میں دکھائے گئے خط پر مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی ...
عمران خان کی طرف سے جلسے میں دکھائے گئے خط پر مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گزشتہ روز جلسے میں جو خط دکھایا گیا وہ جعلی تھا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان کو مغربی ممالک کا ایجنٹ قرار دیااور کہا کہ عمران خان کو مغربی ممالک نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل اور پاکستان کی تباہی کے لیے پاکستان پر مسلط کیا ہے۔

گزشتہ روز جلسے میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دکھائے گئے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ”عمران خان جعلی پرچیاں لکھ کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب ایسا کوئی جعلی خط اسے انہیں بچا سکتا۔ “ ان کا کہنا تھا کہ ”اب این آر او اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت مانگ رہی ہے۔ ہم تمہیں این آر او نہیں دیں گے۔اب تم ہمارے کنٹرول میں ہو۔ہم تمہیں کسی بھی چوراہے پر گھسیٹ سکتے ہیں۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -