امیر ہونا تنہائی کے مترادف، امیرترین آدمی ایلون مسک نے روتے ہوئے تصویرشیئرکرکے اپنی زندگی کا ’نچوڑ‘ بیان کردیا

امیر ہونا تنہائی کے مترادف، امیرترین آدمی ایلون مسک نے روتے ہوئے ...
امیر ہونا تنہائی کے مترادف، امیرترین آدمی ایلون مسک نے روتے ہوئے تصویرشیئرکرکے اپنی زندگی کا ’نچوڑ‘ بیان کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اتنی زیادہ دولت کا ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر لوگ حیران رہ گئے۔ دی مرر کے مطابق اپنی گرل فرینڈ گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی کے بعد ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اتنا زیادہ امیر ہونا تنہاءہونے کے مترادف ہے۔ 

50سالہ ایلون مسک، جن کے پاس اس وقت 270ارب ڈالر سے زائد کی دولت ہے، نے اپنی ایک تصویر پینٹ کی ہے جس میں وہ ایک خالی کمرے میں تنہاءبیٹھے رو رہے ہوتے ہیں اور 100ڈالر کے نوٹ سے اپنے آنسو پونچھ رہے ہوتے ہیں۔

 اس تصویر کے ساتھ وہ لکھتے ہیں کہ ”درحقیقت اتنا امیر ہونا خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرنے جیسا ہے۔“ بزنس انسائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”ایسا وقت بھی آتا ہے جب میں بہت تنہاءہوتا ہوں۔سوچیں کہ ایک طرف میں سٹارشپ راکٹ بنا رہا ہوں اور دوسری طرف میں اپنے چھوٹے سے گھر میں اکیلا رہ رہا ہوں۔ اس وقت میں خود کو بہت تنہاءمحسوس کرتا ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -