جسم فروشی کادھندہ کرنیوا لی خاتون نے اس پیشے سے وابستگی کی ایسی وجہ بیان کردی کہ لوگ حیران رہ گئے

جسم فروشی کادھندہ کرنیوا لی خاتون نے اس پیشے سے وابستگی کی ایسی وجہ بیان کردی ...
جسم فروشی کادھندہ کرنیوا لی خاتون نے اس پیشے سے وابستگی کی ایسی وجہ بیان کردی کہ لوگ حیران رہ گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی خاتون نے اس پیشے سے وابستہ ہونے کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے کہ لوگ حیران رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لینکس لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی کاﺅنٹی ایسٹ لنکا شائر کی رہائشی 36سالہ ’کیٹ انگلش‘ نامی اس سابق کال گرل نے بتایا ہے کہ اس نے آوارہ بلیوں کی دیکھ بھال اور خوراک وغیرہ کا خرچ برداشت کرنے کے لیے کال گرل بننے اور جسم فروشی کے دھندے سے وابستہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ 

کیٹ انگلش کا کہنا تھا کہ ”میری عمر اس وقت 23سال تھی جب میں لیپ ڈانسنگ کرتی تھی۔ مجھے بلیوں سے ڈر لگتا تھا مگر پھر ایک روز میں نے اپنی بہن کے گھر کے قریب ایک بلی کو دیکھا جو بھوک سے بلک رہی تھی۔ میں نے اسے کھانے کو دیا۔ اسے کھانا کھلانے کے بعد جب میں جانے لگی تو اس نے میرے پیچھے چلنا شروع کر دیا اور میرے ساتھ گھر آ گئی۔وہاں سے میں نے بلیوں کو ریسکیو کرنے کا کام شروع کیا اور اس وقت بھی میرے پاس 46بلیاں ہیں۔ میں ان بلیوں کا خرچ نہیں اٹھا سکتی تھی چنانچہ اس کے لیے میں کال گرل بن گئی۔اس کے بعد بھی کئی مواقع پر مجھے بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے گھر کا سامان تک فروخت کرنا پڑا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -