حکومتی پیشکش قبول کرنے پر چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے شدید تحفظات کا اظہار کردیا

حکومتی پیشکش قبول کرنے پر چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے شدید تحفظات کا ...
حکومتی پیشکش قبول کرنے پر چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے شدید تحفظات کا اظہار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر چوہدری فیملی کا اہم بند کمرہ اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری سالک حسین، مونس الٰہی شامل ہیں۔ شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کے بعد چوہدری برادران کا فیصلہ کیا ہو گا، کچھ دیر میں سب سامنے آ جائے گا۔

مزید :

قومی -